لازوال ویب ڈیسک
کولگامضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے آج آفیسران کی ایک ٹیم کے ہمراہ نور آباد میں برفباری سے متاثرہ علاقوںکاد ورہ کیا اوربرف ہٹانے کے کام ،پینے کے پانی اورراشن کی دستیابی کے علاوہ بجلی سپلائی کی بحالی کے لئے کئے جارہے اقدامات کاجائزہ لیا۔ترقیاتی کمشنر نے دمحال ہانجی پورہ،کوثربل،دین کھورا اورناگام کے علاوہ دیگر ملحقہ دیہات کا بھی دورہ کیا ۔جس دوران لوگوں نے انہیںسخت سردی کے ایام میں درپیش مشکلات کے بارے میں ترقیاتی کمشنرکو آگاہ کیا ۔ترقیاتی کمشنر نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال دمحال ہانجی پورہ میں دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی جس دوران سی ایم او نے ترقیاتی کمشنر کو ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری دی۔ترقیاتی کمشنر نے آفیسران کو متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی تال میل قائم رکھنے پر زوردیا تاکہ لوگوں کو مشکلات کا فوری ازالہ یقینی بن جائے۔دریں اثنا¿ ترقیاتی کمشنر نے موسمی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوںکو صلاح دی کہ وہ ایسے علاقوں میں نقل ورحرکت سے اجتناب کریں جہاں برفانی تودے گِر آنے کا اندیشہ رہتا ہے۔