کہا انسانیت کی خدمت ،خواتین و بچوں کی تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ ہو
لازوال ویب ڈیسک
جموںجموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کی صوبائی صدر وجے لکشمی دتہ نے شیو نگر جموں میں پچاس مستحقین میں کمبل تقسیم کرتے ہوئے سماج سے اپیل کہ سماجی خدمات کیلئے پیش آئیں اور انسانیت کی خدمت کرنا بہترین مشغلہ ہے ۔موصوفہ نے منزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کی تعلیم اور صحت کی جانب خصوصی توجہ دینی چاہئے اور علاقہ میں مفت طبی کیمپوں کا انعقاد کرنا چاہئے تاکہ غرباءبھی افادیت حاصل کر سکیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر مناکشی، ڈاکٹر دلشادہ اور نمو دیوی موجود تھیں۔