چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جموں بند کال ملتوی

0
0

مسائل کا ازالہ نہ کیا گیا تو دھرنے کا راستہ اختیار کیا جائے گا :راکیش گپتا
لازوال ڈیسک
جموںوزیر اعظم ہند کے جموں دورے سے قبل جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے مستقبل میںکئے جانے والے لائحہ عمل کے متعلق ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں مختلف تنظیموں کے صدور نے شرکت کی ۔اس موقع پر چیمبر صدر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی جموں آمد کے موقع پر جموں بند کا فیصلہ لیا گیا تھا کیونکہ پی ایم ا و اس وقت خاموش تھے جب ایک ملک ایک ٹیکس کا نفاذ نہ ہوا ۔موصوف نے کہا کہ اس ضمن میں ریاست کے گورنر نے یقین دہانی کروائی کہ چیمبر وفد اور انتظامیہ کے مابین ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا اور ان مسائل کو ترجیحی بنیاد پر رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ گورنر موصوف کی یقین دہانی کے بعد چیمبر نے جموں بند کال کو ملتوی کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان مسائل کا ازالہ نہ کیا گیا تو دھرنے کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔وہیں اس دوران چیئر مین جموں و کشمیرکسان کونسل نے چیمبر کی حمائت کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر راجیش گپتا سینئر نائب صدر سی سی آئی ، راجیو گپتا، منیش گپتا سیکریٹری جنرل، گورو گپتا، اشو گپتا ،رمن سوری و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا