این ایچ پی سی ڈولہستی پاور اسٹیشن نے ویجیلنس بیداری ہفتہ کے تحت گرام سبھا کا انعقاد کیا

0
0

مقامی عوام کو بدعنوانی کے برے اثرات کے بارے میں آگاہ کیاگیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍این ایچ پی سی ڈولہستی پاور سٹیشن ویجیلنس بیداری ہفتہ کے تحت مختلف پروگرام منعقد کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں پیر کو مٹہ بی پنچایت کے گاؤں بیدبھٹہ کے گورنمنٹ مڈل اسکول سرکوٹ میں گرام سبھا کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں، شری دیواکر پرساد آودھیا، پروجیکٹ ویجیلنس آفیسر اور اشوک کمار دھنوال، سینئر مینیجر (ایچ آر)، ڈولہستی پاور اسٹیشن نے گاؤں والوں کو بدعنوانی کے برے اثرات کے بارے میں آگاہ کیا۔وہیںسریش کمار شرما، بلاک صدر، کشتواڑ نے بھی بدعنوانی کے بارے میں گاؤں والوں کو آگاہ کیا اور پروگرام کے انعقاد کے لیے این ایچ پی سی ڈولہستی پاور اسٹیشن کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ستیش کمار، سرپنچ، مٹا بی، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مڈل سکول سرکوٹ پروین اختر،این ایچ پی سی کے ملازمین، اساتذہ اور مقامی لوگ موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا