این پی ایس کی تنخواہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا
نریندر سنگھ ٹھاکر
جموں؍؍ جموں وکشمیر یو ٹی نیشن بلڈر ایسوسی ایشن نے یو ٹی چیف پیٹرن شیو دیو چند انتھال کی قیادت میں ایپکس باڈی کی ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس کا انعقاد کیاجس یو ٹی کے چیئرمین پریتم دھمن اور نیشن بلڈر ایسوسی ایشن کی اعلیٰ باڈی نے شرکت کی۔وہیں اجلاس میںبحث کے بعد بالآخر فیصلہ کیا گیا کہ شاہدہ پروین ٹیچر زون بشنہ کوضلع صدر جموں اور اختر بانو کو زونل صدر مڑھ منتخب کیا گیا۔ اس میٹنگ میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین پریتم دھمن نے کہا کہ شاہدہ پروین اور اختر بانو ٹیچنگ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے جوش و جذبے سے کام کریں گی۔وہیںایسوسی ایشن کے چیئرمین دھمن نے محکمہ خزانہ اور انتظامی سکریٹری سے اپیل کی کہ وہ این پی ایس ٹیچرز کی تنخواہوں کے سلگتے ہوئے مسئلے کو جلد از جلد حل کریں تاکہ انہیں مزید تکلیف نہ ہو۔