شرکاء نے "آئرن مین آف انڈیا” کے مختلف پوٹریٹس بنائے اور اپنے فن پاروں کے ذریعے اپنی آئیڈیالوجی کا مظاہرہ بھی کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ کالج فار ویمن پریڈ گراؤنڈ جموں نے این ایس ایس اکائی کے زیراہتمام ’’قومی ایکتا دیوس‘‘ کے سلسلے میں ایک آن لائن پوسٹر سازی اور مضمون نویسی مقابلہ منعقد کیا۔ وہیں یہ تقریب پرنسپل ڈاکٹر ایس پی سرسوات کی نگرانی اوراین ایس ایس پروگرام آفیسرز ڈاکٹر محمد مجیدکی رہنمائی میں منعقد کی گئی جس میں کالج کے دیگر عملہ کے ارکان موجود تھے۔پروگرام کا آغاز این ایس ایس کے رضاکاروں نے ویڈیوز کے ذریعے قومی اتحاد کے دن کے اعزاز میں عہد لینے کے ساتھ کیاجہاںفیکلٹی عملہ اور 100 سے زائد رضاکار مذکورہ عہد کا حصہ تھے۔اسی ضمن میں30 اکتوبر 2021 کو "سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یاد میںایک آن لائن پوسٹر بنانے کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں شرکاء نے "آئرن مین آف انڈیا” کے مختلف پوٹریٹس بنائے اور اپنے فن پاروں کے ذریعے اپنی آئیڈیالوجی کا مظاہرہ بھی کیا۔دریں اثناء 31 اکتوبر، 2021 کو، "خود انحصار بھارت” کے موضوع پر ایک مضمون نویسی کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں 200 سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔ اس مقابلے کا بنیادی مقصد طلبہ کو قوم کی مسلسل ترقی کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔