آن لائن شاپنگ بند کریں، مقامی تاجروں کے کاروبار کوفروغ کریں: سی سی آئی

0
0

مقامی تاجروں کو تباہی سے بچانا بھی علاقے کے لوگوں کی ذمہ داری ہے:ارون گپتا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (سی سی آئی) جموں نے ایک بیان میں کو لوگوں سے کہا کہ وہ آن لائن خریداری سے گریز کریں تاکہ خطے میں تاجروں کی مدد کے لیے مقامی کاروبار کو فروغ دیا جا سکے کیونکہ یو ٹی میں کورونا وائرس اور امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔اس سلسلے میں ارون گپتا صدر سی سی آئی جموں نے چیمبر ہاؤس جموں میں چیمبر کے عہدیداروں کے ایک ہنگامی اجلاس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام آن لائن شاپنگ سے گریز کرے اور مقامی تاجروں کے کاروبار میں ان کی مدد کرے ۔اس موقع پر انیل گپتا، سینئر نائب صدر، راجیو گپتا، جونیئر نائب صدر، گورو گپتا، سکریٹری جنرل، راجیش گپتا، سکریٹری اور راجیش گپتا، خزانچی بھی موجود تھے۔وہیںارون گپتا نے کہا کہ جموں خطے میں کاروبار کو بچانے کے لیے لوگوں کو آن لائن شاپنگ کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے کیونکہ اس سے دکانداروں کے مفادات پہلے ہی متاثر ہو چکے ہیں اور خاص طور پر تہواروں کے موسم میں آن لائن خریداری خطے کے تاجروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی تاجروں کو تباہی سے بچانا بھی علاقے کے لوگوں کی ذمہ داری ہے اس لیے مناسب ہے کہ لوگ مقامی دکانوں سے سامان خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن شاپنگ مقامی دکانوں کا متبادل نہیں ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو وہ دن دور نہیں جب مقامی دکانیں ختم ہو جائیں گی جس سے عوام کو تکلیف ہو گی اور تاجروں کی روزی روٹی کا نقصان ہو گا۔گپتا نے جموں کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مقامی دکانداروں کی حوصلہ شکنی نہ کریں کیونکہ یہ کئی بار دیکھا گیا ہے کہ مصنوعات آن لائن شاپنگ سائٹس سے کہیں زیادہ سستی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا