دیپک شرما
کشتواڑ ؍؍ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ کشتواڑ نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی یوم پیدائش پر ڈ سٹرکٹ پولیس لائین میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آل انڈیا ایڈمنسٹریٹو سروسز شروع کرکے ملک میں مضبوط انتظامیہ کی بنیاد رکھی۔ایس ایس پی کشتواڑ نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت اتوار کو سردار پٹیل کی سالگرہ پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے قومی اتحاد میں اہم کردار ادا کیا۔ اُنہوںنے کہا کہ سردار پٹیل تحریک آزادی کے ایک اہم ستون تھے۔ وہ کسانوں کے مسیحا، ایک پرعزم منتظم اور مدبر تھے۔انہوں نے 560 ریاستوں کو متحد کرکے قومی اتحاد کو مضبوط کیا۔ انہوں نے آل انڈیا سروسز شروع کرکے ملک میں مضبوط انتظامیہ کا آغاز کیا۔ایس ایس پی ا نے کہا کہ جدید ہندوستان کے معمار سردار ولبھ بھائی پٹیل کی پاکیزہ یاد کو ان کی سالگرہ کی بنیاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنھوں نے ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘تحریک دی۔ایس ایس پی کشتواڑ نے اس دوران ڈسٹرکٹ پولیس لائین میں تمام ملازمین تا آفیسران کے ساتھ خراج پیش کیا۔اس دوران ان کے ہمراہ ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ راجندر سنگھ ، ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر ستیش کمار ، ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر ذولفقار ، ایس ایچ او کشتواڑ عابد بخاری موجود رہے۔