طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی لازمی اور حوصلہ شکنی سے بچنے کی ضرورت :مولانا شہزاد انوری

0
0

حضرت علامہ انور شاہ کشمیری اسلامک انٹرنیشنل اکیڈمی شہر پونچھ کے زیر انتظام مسابقۃ القرآن الکریم کا انعقاد
ماجد چوہدری

پونچھ؍؍ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو عام کرنے اور فنِ تجوید کی ترقی و ترویج کے لیے ، قرآن پاک کی صحیح تلاوت کا شوق پیدا کرنے کی غرض سے ہاکیہ اکیڈمی گزشتہ چار سالوں سالوں سے کوشاں ہے۔آج اسی ضمن میں جمعیۃ کے زیر انتظام شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ ہال میں مسابقے کا اہتمام کیا گیا، جس میں درجہ چہارم کے طلبہ وطالبات نے تین فروعات کی شکل میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا،اس موقع پر طلبہ وطالبات کے درمیان چیک کی صورت میں انعامات والدین وسرپرستان نے تقسیم کیے – مسابقہ قرأت( قرآن کریم) فرعِ اول کے فائنل گروپ میں اول پوزیشن صوفیہ اقبال، سمیہ طارق، دوم پوزیشن سیدہ ادیبہ کرمانی، عائشہ فردوس،آیت کرمانی، سوم پوزیشن ردا فاطمہ، نعمان الاسلام اور چہارم پوزیشن عمیر قاسم نے حاصل کی-مسابقہ قرأت (قرآن کریم ) فرعِ ثانی کے فائنل گروپ میں اول پوزیشن حیاء اعجاز کرمانی، عمارہ انوار قاضی، فرحان اخلاق کوہلی، آصف مرتضیٰ ،دوم پوزیشن محمد عزیر، سوم پوزیشن محمد حمزہ، چہارم پوزیشن ایان اقبال اور پنجم پوزیشن ماریہ شہناز نے حاصل کی – مسابقہ قرأت (قرآن کریم) فرعِ ثالث کے فائنل گروپ میں اوّل پوزیشن محمد افتخار، دوم پوزیشن اریبہ فلک، سوم پوزیشن مہناز چودھری، چہارم پوزیشن محمد عرفان اور پنجم پوزیشن فرحان کوہلی نے حاصل کی-تقریب کا آغازتلاوتِ کلام الہٰی سے ہوا، جس کے بعد مسابقے میں حصہ لینے والے طلبہ وطالبات نے اپنی قابلیت کے جوہر دکھائے۔ حکم محترم (جج برائے مسابقۃ القرآن) حافظ عبدالرحمان صاحب صدر المدرسہ جامعہ امام محمد انورشاہ کشمیری علیہ الرحمہ شہر پونچھ نے اْن کی کارکردگی کی بنیاد پر اْن کو نمبرات دیے ، جن کی بنیاد پر اْن طلبہ وطالبات کی پوزیشن کا فیصلہ لیا گیا۔ نتائج ترتیب دینے کے بعد والدین وسرپرستان نے بیش قیمت تاثرات کا اظہار کیا اور طلبہ وطالبات نیز ہاکیہ اکیڈمی کے اساتذہ ومعلمات کی حوصلہ افزائی فرمائی – اس موقع پر طلبہ وطالبات کی شعبہ عربی (دینیات) کی معلمات کے لیے بھی انعامات کا اعلان کیا گیا-اکیڈمی کے چیئرمین مولانا شہزاد انوری نے اپنے آخری خطاب میں کہا کہ ہم سب قرآن شریف کی تلاوت کرتے ہیں لیکن ہم میں سے اکثریت کو یہ نہیں معلوم کہ ناظرہ قرآن شریف پڑھنے والوں میں 95 فیصد سے زائد افراد اْس طرح قرآن شریف نہیں پڑھتے جیسے پڑھنا چاہیے۔ یعنی پانچ فیصد سے بھی کم لوگ درست طریقے سے قرآن شریف کی تلاوت کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے اور حوصلہ شکنی سے بچنے کی ضرورت ہے – انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہاکیہ کے طلبہ وطالبات اپنے حفظ میں مزید پختگی لائیں گے اور والدین ان کا خصوصی خیال رکھیں گے – انھوں نے کہا کہ قرآت کے ساتھ ساتھ فہم قرآن پر بھی زور دینے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہمیں یہ پتہ چلے کہ ہمارا خالق ہم سے کیا کہہ رہا ہے-انھوں نے کہا کہ درجہ چہارم کے طلبہ وطالبات میں سے سب سے پہلے درجہ ہشتم (آٹھویں کلاس میں) جو چھ خوش نصیب طلبہ وطالبات سب سے پہلے گیارہ گھنٹے میں ایک بیٹھک میں حفظ کلام اللہ سنائیں گے انھیں اکیڈمی کی جانب سے عمرے پر روانہ کیا جائے گا – انھوں نے کہا کہ حفظ کی لائن میں اپنے بچوں اور بچیوں کا خصوصی خیال رکھیں اور محنت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں تاکہ کامیابیاں قدم چومتی چلیں-تقریب کا اختتام دعا پر ہوا-اس موقع پر ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا گیا جنھوں نے طلبہ وطالبات اور معلمات کی انعامات کی صورت میں حوصلہ افزائی فرمائی –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا