منظور سمسھال
ڈوڈہ ؍؍ راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی یوم یکجہتی) پریڈ / عہد کی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس ڈوڈہ کی طرف سے ایس ایس پی ڈوڈہ ایس ایچ ممتاز احمد جے کے پی ایس کی نگرانی میں اس کے تمام یونٹ ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائن ڈوڈہ میں منعقد ہوئی جہاں سی آر پی ایف، آئی آر پی، ایس ایس بی اور ضلع پولیس کے دستوں نے ایکتا دیوس پریڈ میں حصہ لیا اور ڈی وائی ایس پی ڈار ڈوڈہ ایس شوکت علی جے کے پی ایس پریڈ کمانڈر تھے۔ ایس پی بھدرواہ ایس ایچ عبدالقیوم جے کے پی ایس اس موقع پر مہمان خصوصی تھے اور ضلعی پولیس کے تمام افسران موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل… ایس پی بھدرواہ ایس ایچ عبدالقیوم جے کے پی ایس نے راشٹریہ ایکت دیوس منانے کے پس منظر اور ملک (بھارت) کو متحد کرنے میں سردار ولبھبہی پٹیل کے تعاون پر روشنی ڈالی اور ہندوستان کے لوہے کے آدمی سردار ولبھبہی پٹیل کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے جوانوں/افسران پر زور دیا کہ وہ آگے سے قیادت کریں اور ‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کے لیے کام کریں اور امن، سکون اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔