سونا اورچاندی کی قیمت میں بالترتیب 221 اور1251 روپے کی ہفتہ واری گراوٹ

0
0

ممبئی //عالمی بازار میں قیمتی دھاتوں میں زبردست گراوٹ کے دباؤ میں گزشتہ ہفتے گھریلو صرافہ بازارمیں سونے کی قیمت میں 221 روپے فی 10 گرام اور چاندی کی قیمت میں 1251 روپے فی کلوگرام کی نرمی رہی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا حاضر 6.17 ڈالر فی اونس کی بڑی کمی کے ساتھ ہفتے کے آخرمیں 1786.31 ڈالر فی اونس پرآگیا۔ اس کے علاوہ امریکی سوناوائدہ بھی نوڈالر فی اونس ٹوٹ کر 1783.40 ڈالر فی اونس پررہا۔ اسی طرح ہفتے کے آخر میں چاندی حاضر 0.49 ڈالر کی کمی سے 23.82 ڈالر فی اونس رہ گئی۔
گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ کی نرمی نے مقامی مارکیٹ کی سمت کا تعین کیا۔ ملک کے سب سے بڑے وائدہ بازار ایم سی ایکس میں سونا 221 روپے کمزور ہوکر ہفتے کے آخر میں 47576 روپے فی دس گرام اور سونا منی 173 روپے کی کمی کے ساتھ 47495 روپے فی دس گرام رہا۔
زیرجائزہ مدت میں مقامی سطح پر چاندی کی قیمت بھی 1251 روپے کمی کے ساتھ 64369 روپے فی کلو گرام اور چاندی منی 1241 روپے کم ہوکر 64545 روپے فی کلو گرام پر آ گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا