یواین آئی
رام پور؍؍ممبئی ہائی کورٹ سے آرین خان کی ضمانت منظور ہونے کے بعد قومی انسانی حقوق کمیشن نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے۔آر ٹی آئی کارکن ڈانش خان نے گزشتہ 16 اکتوبر کو کمیشن میں عرضی داخل کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آرین خان معاملے کو تفریح کا کھیل بنایا جو کہ قانون کیخلاف ہے۔دانش نے بتایا کہ کمیشن نے ان کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے آرین خان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرنے کی عرضی کو رجسٹرڈ کیا ہے جس کی اطلاع انہیں جمعرات کی دیر رات ملی ہے۔