خطے کے نوجوانوں کیلئے موٹیویشنل لیکچر اور ڈیبیٹ مقابلے کا انعقاد
لازوال ڈیسک
جموں//ہندوستانی فوج نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنی مسلسل کوششوں میں مختلف قسم کے پروگرام شروع کیے ہیں۔ وہیںہندوستانی فوج نے ‘راشٹریہ ایکتا دیوس’ کے موقع پر کشتواڑ اور ڈوڈہ خطے کے نوجوانوں کیلئے ایک موٹیویشنل لیکچر اور ڈیبیٹ مقابلے کا انعقاد کیا۔جبکہ اس مقابلے میں مختلف اسکولوں کے کل 303 طلباء نے حصہ لیا۔ وہیں تقریب میں طلباء کی بھرپور شرکت دیکھی گئی۔ جبکہ مقابلے کے اختتام پر جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔جبکہ اس تقریب میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔