پنچایت ٹانٹہ کے اجلاس میں ڈی سی ڈوڈہ کے حکم کی پامالی

0
0

غریب عوام کے لیے افسر شاہی عروج پر:فاروق شکاری
شاہ محمد ماگرے

ڈوڈہ؍؍ضلع ڈوڈہ سب ڈویژن ٹھاٹھری تحصیل کاہرہ کے پنچایت ٹانٹہ میں ایک گرام سبھا ہوئی جس میں پورے سب ڈویژن کے آفسروں کو بلایا گیا تھا۔ کانگرس بلاک صدرکاہرہ فاروق احمد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاہرہ کے پہاڑی علاقہ ٹانٹہ کی پسماندگی کی وجہ سے یہاں پر کسی بھی آفیسر نے آنا گوارہ نہیں ۔یہاں کی پسماندگی کا فائدہ ہر ایک ملازم اُٹھا رہا ہے ۔تب ہی یہاں پر کوئی بھی آفیسر گرام سبھا میں نہ آیا،ٹانٹہ کے لوگوں کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے اور دھوکا دیا جا رہا ہے ۔گرام سبھا میں بی ڈی سی چیئرپرسن بلاک کاہرہ فاطمہ بیگم نے کہا کہ لوگوں کے جتنے بھی مسائل ہیں ۔ان کو ضلع کے اعلیٰ افسران و گورنر انتظامیہ تک پہنچانے کی پوری کوشش کریں گے اور پہاڑی علاقوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔گرام سبھا میں لوگوں نے بی ڈی سی چیئرپرسن کے سامنے بہت سارے مسائل کو رکھا جس میں بی سی چیئرپرسن نے یقین دہانی کرائی کہ آپ کی مسائل کو حل کرنے اور کرانے کی پوری کوشش ہم کریں گے ۔گرام سبھا میں بہت سارے مسائل پر بات ہوئی جس سے لوگوں کو کافی غم و غصہ تھا کیوں کہ پنچایت ٹانٹہ کو تمام تر بنیادی سہولیتوں سے محروم رکھا گیا ہے جس میں کوئی بھی افسر نے یہاں آنا گوارا نہیں کیا ۔لوگوں نے گرام سھبا میں بنیادی سہولیات جس میں محکمہ صحت ومحکمہ جل شکتی و پی ایم جی وی ایس وغیرہ پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹانٹہ علاقے کی پسماندگی کی وجہ سے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا