علاقہ بلہاڑ کی جامع مسجد شریف میں جشن عیدمیلادالنبی کا پروگرام ہوا منعقد

0
0

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے اسوہ حسنہ کی پیروی کرنا وقت کی اہم ضرورت: علماء کرام
سرفرازقادری

مینڈھر؍؍علاقہ بلہاڑ کی جامع مسجد شریف میں جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پروگرام بڑے تزک و احتشام سے منایاگیا۔ پروگرام میں مفتی محمدادریس ثقافی امام و خطیب مرکزی جامع مسجد ساگرہ، مولانا یوسف رضاحیدری امام و خطیب حنفیہ جامع مسجداڑہکی چھجلہ، مولانا جاوید رضا نعیمی قادری امام و خطیب جامع زیارت شریف دبڑاج، حافظ سرفرازاحمد خان قادری مہتمم مدرسہ فیضان اولیاء ساگرہ، الحاج مولوی محمد فاروق رضوی نے بیانات کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی تعلیم کا بنیادی مقصد انسانی معاشرے کی اصلاح کرنا ہے، اور اس طرح اصلاح کرنا ہے کہ دنیا میں تمام انسان امن و امان کی زندگی بسر کریں اور اس طرح زندہ رہیں کہ اخلاق کا دامن کبھی ہاتھ سے نہ چھوٹے اور آخرت کی لامتناہی زندگی کے لیے پورے اخلاق و تقویٰ کے ساتھ تیاری کریں ۔تبارک وتعالی ان سے راضی ہو، اسلامی تعلیم کا یہ بنیادی مقصد صرف اس طرح سے حاصل ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق ہم رسول اکرم صلی علیہ و سلم کے اسوہ حسنہ کی پیروی کرتے ہوئے یہ معلوم کریں کہ حضور صلی علیہ و سلم نے معاشرے کی اصلاح کس طرح کی تھی۔ ہمارے لیے اس دنیا کے کسی دوسرے مفکر اور مصلح فلسفی اور رہبر کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمارے سامنے ہر کام کی غایت سبحانہ تعالیٰ کی رضا ہے اوراللہ تبارک وتعالی نے قرآن حکیم میں واضح طور پر ہمیں یہ حکم دیا ہے کہ اس کی رضا اور خوشنودی صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی پیروی ہی سے حاصل ہو سکتی ہے بلکہ اس نے ہم سے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ تم اللہ کے رسول کی پیروی کرو گے تواللہ تبارک و تعالیٰ تم سے محبت کرے گا ذرا غور فرمائیے کسی انسان کے لیے اس سے زیادہ بڑا مرتبہ اور کیا ہو سکتا کہ خوداللہ تبارک و تعالی اس سے محبت فرمانے لگے۔ اس سے یہ بات واضح ہو گئی کہ اصلاح معاشرہ کے لیے بھی ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی اتباع کرنا ہو گا اور آپ ہی کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہو گا اور آپ کی حیات طیبہ کا مطالعہ کرنا ہو گا، ہماری خوش قسمتی یہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے آخری رسول کی پوری زندگی کا ریکارڈ ہمارے اسلاف نے ہمارے لیے جمع کر دیا ہے، اصلاح معاشرہ کے سلسلے میں حضور صلی ا للہ علیہ و سلم نے جو کامیابی حاصل کی وہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا اور سب سے اہم واقعہ ہے، عرب کے باشندے مختلف ٹولیوں میں بٹے ہوئے تھے، جہالت و سرکشی نے انہیں ایسے اوصاف سے بھی محروم کر دیا تھا کہ جو تمام انسانوں کے لیے تو کیا خود ان کے لیے ہی ایک پر امن معاشرہ مہیا کرتا، ایسے معاشرے میں اللہکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم دنیا پر تشریف لائے اوراللہ تعالیٰ نے آپ کو نبوت سے سرفراز فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے ذمہ یہ کام لگایا کہ معاشرے کو برائیوں سے پاک کریں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو دنیا سے سب برائیوں کا خاتمہ ہو گیا۔ پروگرام کیآخر میں صلواۃ و سلام کے بعد عالم اسلام کے لیے دعا کی گئی اور لنگر تقسیم ہوا۔ اس موقع پر چوہدری محمد نسیم پنچ بلہاڑ، حاجی فضل کریم، نائب سرپنچ محمد خلی، بابو محمد حنیف، اشتیاق احمد، مولوی محمد حامد، امام مسجد شریف ھذا مولوی محمد لطیف،حاجی عبدالعزیز، مولانا آفتاب کے علاوہ معززین علاقہ موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا