وزیر داخلہ کا جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ بات کرنا درست

0
0

مگر پاکستان سے بات نہیں کریںگے، صحیح رائے نہیں ہے! سوزؔ
لازوال ڈیسک
سرینگر//’’وزیر داخلہ امیت شاہ نے بجا طور کہا ہے کہ وہ جموںوکشمیر کے نوجوانوں سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ مگر اُن کا یہ کہنا کہ وہ پاکستان سے بات نہیں کریںگے ، صحیح رائے نہیں ہو سکتی ہے۔ابھی حال ہی میں وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو اپنے خط میں یقین دلایا تھا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ اپنی خیر سگالی کا جذبہ قائم رکھے گا۔ عوام نے اس پیغام کا خیرمقدم کیاتھا کیونکہ ہندوستان اور پاکستان دو قریبی ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت اور دوستی کی فضاء ہمیشہ قائم رہنی ہم کو امید رکھنی چاہئے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دشواریوں کے باوجود دوستی کی فضا ء ہمیشہ قائم رہے کشمیر کا سیاسی مین اسٹریم اس بات کا ہمیشہ خواہشمند رہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ دوستی رہے کیونکہ برصغیر کے لوگوں کی بھلائی اسی میں ہمیں امید کرنی چاہئے کہ ہندوستان اور پاکستان اپنے درمیان سارے اختلافات دور کر کے دوستی اور پائیدار امن کی طرف گامزن ہوںگے۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا