میئر نے باہو فورٹ علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا

0
0

راجہ جامبولوچن چوک کے قریب کمیونٹی ہال کی تعمیر کا کام شروع کیا
لازوال ڈیسک
جموں//جموں کے شہریوں کو بہتر شہری اور ترقیاتی سہولیات فراہم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، چندر موہن گپتا، میئر جموں میونسپل کارپوریشن نے دیگران کے ہمراہ یہاں کچا تالاب باہو قلعہ کے علاقے میں راجہ جامبولوچن چوک کے قریب کمیونٹی ہال کی تعمیر کا کام شروع کیا ۔وہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر نے بتایا کہ یہ مقامی لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کیونکہ اس علاقے میں مقیم زیادہ تر خاندان خط غربت سے نیچے ہیں اور انہیں مناسب جگہ ،کمیونٹی ہال کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے سماجی، مذہبی اور دیگر متعلقہ تقریبات کا اہتمام کریں اور وارڈ کے متعلقہ کونسلر کی مخلصانہ کوششوں کے بعد، یہ انتہائی ضروری تعمیراتی کام آججے ایم سی کے انجینئرنگ ونگ نے شروع کیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جے ایم سی کے آفسیران کی مشاورت سے تمام کونسلر جموں شہر کے مکینوں کیلئے گزشتہ تین سالوں سے بہترین ممکنہ ترقی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے پْرعزم ہیں اور عام لوگوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ آگے آئیں،جموں اسمارٹ سٹی پروجیکٹس کے تحت کئے جانے والے تمام ترقیاتی کاموں میں تعاون کریں تاکہ جموں کو صاف ستھرااور سرسبز شہر بنایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا