حافظ قریشی
کٹھوعہ ؍؍ ضلع کٹھوعہ کے سب ڈویژن بنی کے گاؤں درہول میں مشکوک باکس ملا۔تفصیلات کے مطابق مشکوک باکس بدوار کی صبح ملا جب گاؤں والوں نے آسمان میں اْڑتے بیلون کو دیکھا گیا تھا جسکے ساتھ یہ مشکوک باکس بھی باندھ ہوا تھا، چشمدید کے مطابق اسوقت تو یہ ایک ڈروان کی شکل میں دکھائی دیا تھا بعدازاں دیکھتے ہی دیکھتے یہ زمین پر ایک کھیت میں گرا تاہم گاؤں والوں نے فوری طور پر اطلاع پولیس اور آرمی کو دے دی۔اور موقعے پر پہنچ کر پولیس اور آرمی کے جوانوں نے سرچ آپریشن چلایا اور اسے مشکوک باکس کو اپنے قبضے میں لے کر جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مشکوک باکس کو جانچ کیلئے آرمی کے حوالے کیا گیا ہے اس مشکوک باکس میں تین سیل، ایک موبائل ٹایپ آف پلیٹ، موجود تھی اور موقع پر سے رسیوں کیساتھ باندھا ایک بیلون بھی ملا ہے تو وہی اس مشکوک باکس پر سے کچھ نمبرات بھی لکھے گئے تھے اور اس پورے معاملے کی سکیورٹی ایجنسیاں تحقیقات کر رہی ہیں کے آخر یہ پورا معاملہ کیا ہے اور کہاں سے یہ بیلون کیساتھ مشکوک باکس آیا تھا۔