حکومتی حکمنامے کی خلاف ورزی،محکمہ غفلت کی نیند میں مبتلا :عوام
شیراز چوہدری
راجوری ؍؍ ایک طرف سپریم کورٹ نے اور حکومت نے کان کنی کے اوپر سخت پابندی عائد کی ہے مگر اس کے باوجود بھی کھلے عام غیر قانونی طریقے سے کان کنی ہو رہی ہے۔’ لازوال ‘کی ٹیم نے جب درہال نالے کا دورہ کیا تو دیکھا کہ کس طرح اس نالے میں غیر قانونی طریقے سے کان کنی ہو رہی ہے۔ اسی سلسلہ میں چند لوگوں نے ’لازوال ‘کے ساتھ بات کرتے ہوہے کہا کہ حکومت نے کان کنی کے اوپر پابندی عائد کی ہوئی ہے مگر اس کے باوجود بھی کھلے عام کان کنی ہو رہی ہے۔ لوگوں نے یہ بھی کہا محکمہ کو اس کی خبر بھی ہے مگر اس کے باوجود بھی محکمہ غفلت کی نیند میں سویا ہوا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ اگر اسی طرح غیر قانونی طریقے سے کان کنی ہوتی رہی تو اس کا اثر آنے والے وقت میں ہماری نسلوں پر پڑے گا۔ لوگوں نے کہا کہ جب اس کی خبر محکمہ کو دی جاتی ہے تو محکمہ کی طرف سے یہ کہا جاتا ہے کہ ہمارے پاس نہ ہی گاڑی ہے اور نہ ہی اتنے ملازمین ہیں کہ ہم موقع پر پہنچے ۔لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری و ایل جی جموں کشمیر یوٹی سے یہ گزارش کی ہے کہ غیر قانونی طریقے سے ہونے والی کان کنی کو روکا جائے تاکہ قدرت کی طرف سے جو قدرتی وسائل ہمیں ملے ہیں وہ ختم نہ ہوں لوگوں نے یہ بھی کہا اگر اسی طرح غیر قانونی کان کنی جاری رہی تو اس کا اثر ہمارے ماحولیات کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں پر بھی پڑے گا۔