صدر پیوپار منڈل اور کانگریس لیڈر گرمیت سنگھ نے وارڈ نمبر 4کا دورہ کیا

0
0

عوامی شکایات کے مد نظر ،بھاجپا اور جموں میونسپل کارپوریشن کے خلاف احتجاج بلند کیا
لازوال ڈیسک
جموں//گرمیت سنگھ صدر بیوپار منڈل اور ضلع جنرل سکریٹری کانگریس نے آج یہاں دیگر لیڈران کے ہمراہ یہاں پریڈ وارڈ نمبر 4 کا دورہ کیا۔ وہیں جموں ایسٹ کے مقامی لوگو ں کی شکایات سنیں۔جبکہ اس دوارن مکینوں کی جانب سے بتایا گیا کہ علاقے میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے جس سے ڈینگو اور کورونا وائرس کے مرض میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ بلدیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلدیہ کے مقرر کردہ متعلقہ سپروائزر کی مدد سے علاقے کی صفائی کی دیکھ بھال کرے لیکن کوئی علاقے کی صفائی کے لیے میونسپل افسران یا متعلقہ سپروائزر کی طرف سے کارروائی کی جا رہی ہے ۔وہیںاس وقت جموں شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے شہر میں ڈینگو پھیل رہا ہے۔ اگرچہ میونسپلٹی صفائی کو برقرار رکھنے کا اعلان کر رہی ہے لیکن بلدیہ کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔ وہیں اس سلسلہ میں مقامی کانگریس لیڈران نے بی جے پی حکومت اور جموں میونسپل کارپوریشن کے خلاف احتجاج بلند کیا اور مقامی عوام کے مسائل کو اجاگر کیا ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا