153 سرکاری اسکیموں کے حصول کے لیے 16446 ڈاکومینٹ جاری ہوئے اور 22582047کروڑ روپئے لوگوں کے کھاتوں میں آئے
نئی دہلی// سچر کمیٹی کی چشم کشارپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے وژن 2026 نے سرکاری اسکیموں کا سیدھا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے 2017 میں ‘ناگرک وکاس کیندر’ شروع کیا تھااس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اب تک 39 ہزار سے زائد افراد کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہونچ چکا ہے ۔
ناگرک وکاس کیندرپروجیکٹ ہیڈ کاشف عبد اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ ابتک محتلف سرکاری فلاحی اسکیموں کے تحت 22 کروڑ سے زیادہ کی رقم مستحقین کے کھاتوں میں ٹرانسفر ہو چکی ہے ۔ یہ کیندر ملک کی 9 ریاستوں آسام،ہریانہ، جھارکھنڈ،مغربی بنگال،تلنگانہ، راجستھان،اتر پردیش،گجرات، اوڈیشہ میں 24 سینٹر قائم ہیں۔ بہت جلد مزید 6 کیندر کھولے جا رہے ہیں ۔ کاشف نے مزید بتایا کہ یہ کام آسان نہیں ہے ایک سینٹر کو چلانے میں سالانہ 3 لاکھ کا صرفہ ہے کمزور طبقات کو مفت مستقل سہولیات پہونچانے کے لیے کمیونٹی کے اہل خیر طبقہ کی توجہ درکار ہے ۔
ناگرک وکاس کیندر’ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے اور اب تک اس سے کتنے لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے اس بارے میں پروجیکٹ ہیڈ نے بتایا ‘ ہم اب تک 39,835 سے زائد لوگوں کو سرکاری اسکیموں کا مفت فائدہ پہونچا چکے ہیں۔
ضروری کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ وقت پر سرکار کی فلاحی اسکیموں کے فائدے سے محروم رہ جاتے ہیں، ایسے لوگوں اور سرکاری اسکیموں کے درمیان پل کاکام کرتا ہے یہ ناگرک وکاس کیندر ۔ کاشف نے بتایا کہ 153 سرکاری اسکیموں کے حصول کے لیے کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں 16446 ڈاکومینٹ جاری ہوئے اور 22582047کروڑ روپئے لوگوں کے کھاتوں میں آئے ۔
واضح ہو کہ وژن 2026 کا ناگرک وکاس کیندر آدھار کارڈ، بیوہ پنشن، اسکالرشپ،ذات سرٹیفیکیٹ، اقلیتی سرٹیفیکیٹ، ، پیدائش سرٹیفیکیٹ، موت سرٹیفیکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، جیسی دیگر اسکیموں پر رہنمائی کرتا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ’ناگرک وکاس کیندر یہاں آنے والوں سے کوئی فیس نہیں لیتا۔