حکومت متاثرین کو معاوضہ فراہم کرے:خوشبوبھگت
حافظ قریشی
کٹھوعہ ؍؍ اپنی پارٹی لیڈر خوشبو بھگت نے حالیہ بارشوں سے متاثرین کو معاوضہ دینے کی مانگ کی ہے۔خوشبو نے جاری ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں پہلے تیز بارشوں اور اولے کے گرنے سے کٹھوعہ کے کء علاقہ جات میں کسانوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جسکے نتیجے میں کسان سخت پریشان ہے تاہم انھوں نے جاری بیان میں مزید کہا کہ ہیرانگر، جرائی ، نگری و دیگر علاقوں میں جا کر جائزہ لیا جائے اور حکومت اور ضلع انتظامیہ متاثرہ کو برباد ہوئی فصل کا فوری طور پر معاوضہ دے جسکا انھوں نے مطالبہ کیا ہے۔