ہوٹل ایسو سی ایشنز کے وفود کی امت شاہ سے ملاقات

0
0

جموں و کشمیر میں شعبہ سیاحت کی بحالی اور فروغ پر دیا زور
لازوال ڈیسک
جموں//فیڈریشن آف ہوٹلز، ریسٹورنٹ، انڈسٹری اینڈ کامرس آف جموں ریجن اور ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کٹرہ کا ایک مشترکہ وفد جس میں ان کے صدر راکیش وزیر اور سینئر نائب صدر اور صدر پٹنی ٹاپ ہوٹلز، ریستوراں اور بار ایسوسی ایشن شامل ہیں۔وہیں اس دوارن کشال مگوترا نے بھی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی ۔ اورجموں و کشمیر میں شعبہ سیاحت کو لیکر مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔کہ سیاحت جموں و کشمیر کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس پر توجہ مرکوز کرنے سے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے گا اور یونین کے زیر انتظام علاقے میں زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا ہوگا۔وہیں راکیشن وزیر
نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاحت کے منصوبوں میں بڑی سرمایہ کاری کی توقع کر رہے ہیں اگر خاص طور پر کٹرا ویشنو دیوی جی کے آس پاس اور سیاحتی مقامات جیسے شیو کھوری، بھدرواہ، پٹنی ٹاپ، جھجر کوٹلی، جموں وغیرہ پر مناسب طریقے سے تلاش کی جائے اور اس طرح سیاحت سے متعلق تجاویز دیں۔وہیں شاہ نے وفد کی بات تحمل سے سنی اور یقین دلایا کہ ان کے ہر نکتے پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا اور جو نکات دوسروں سے متعلق ہیں وہ ان کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا