100 کروڑ ویکسینیشن مکمل کر ڈاکٹروں نے ایک بڑا ریکارڈ بنایا: شا م لال گپتا
لازوال ڈیسک
جموں//شریک کنوینر گپتا کے ساتھ جے اینڈ کے بی جے پی آل سیل کے کو کنوینر وید پرکاش، ڈی ڈی سی ممبر دھرمیندر کمار، ایس ایچ او پی/ایس بشنہ جوگندر سنگھ چب، میونسپل کمیٹی بشنہ کے چیئرمین راجن کمار شرما، بی ایم او راکیش منگوترا، سٹی پردھان ٹاؤن بشناہ ساحل گپتا موجود تھے۔ .وہیں اس دوارن شری بدھ مندر میں کووڈ ٹیم کی ڈیوٹی کے دوران انہیں ماتا کی چونری اور تعریفی خط سے نوازا گیا۔گپتا نے کہا کہ ہندوستان کو 100 کروڑ ویکسینیشن کی خوراک مکمل کرنے پر ڈاکٹروں نے پوری دنیا میں ایک بہت بڑا ریکارڈ بنایا ہے۔گپتا نے بتایا کہ یہ ساری محنت ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک کے کرونا واریئر ڈاکٹر نے کی ہے، جنہوں نے کرونا کے دور میں دن رات محنت کی ہے۔وہیں اس پروگرام میں ڈاکٹرز، نرسز، ایمبولینس ڈرائیورز، ہیلپرز اور اسٹاف ممبران سبھی کو تعریفی خطوط سے نوازا گیا۔اس پروگرام میں این جی او کے رضاکار راکیش کمار، تشار ڈگرا، روی کمار، اشونی بھگت، اور دیگر بھی موجود تھے