جموں و کشمیر میں ایک نئے سیاسی فرنٹ کا آغاز

0
0

محمد امین بٹ نے نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ نام سے تشکیل دیا گیا
لازوال ڈیسک

کشتواڑ؍؍ جموں اور کشمیر کے اندر محمد امین بٹ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم جموں کشمیر کے اندر ایک نیا سیاسی فرنٹ بنانے جارہے ہیں، جس فرنٹ کا نام نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ ہوگا جو ملک کی یکجہتی لوگوں کی سالمیت کے لئے کام کرے گا اور لوگوں کے مسائل اور مطالبات کو اجاگر کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا ۔یہ فرنٹ لوگوں کے اندر ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کرے گا اور لوگوں کے بنیادی مسائل کو سرکار کے ساتھ اٹھانے کی بھرپور کوشش کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں کو امیدوار بنایا جائے گا جو اچھی ذہنیت کے لوگ ہوں گے اور جن کا کردار بہتر ہوگا جنہوں نے سماج کے اندر ایک بہتر مقام حاصل کیا ہو ان لوگوں کو ہی ٹکٹ دیا جائے گا ۔اس فرنٹ کا آغاز تمام لوگوں سے مل کر کیا گیا ہے جو لوگ امن یکجہتی اور ملک کی سالمیت میں یقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ جلد ہی جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کے اندر فرنٹ کی مضبوطی کے لیے کام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری سرکار آتے ہیں ہم جموں و کشمیر کے اندر ایک بہترین نظام پیدا کریں گے ۔ہم امن ترقی و خوشحالی کیلئے کام کریں گے اور نوکریوں کے دروازے کھلے رکھنے کے لیے جامع حکمت عملی کو ممکن بنانے کی کوشش کریں گے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا