پولیس فورس میں خواتین کی تعداد دوگنی ہوگئی: مودی

0
0

نئی دہلی،//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلے یہ خیال تھا کہ فوج اور پولیس جیسی سروسز صرف مردوں کے لیے ہیں، لیکن گزشتہ کچھ برسوں میں اس شعبہ میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔
آج کے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں مسٹر مودی نے کہا کہ کچھ دن پہلے 21 اکتوبر کو ہم نے پولیس یادگاری دن منایا ہے۔ اس دن ہم خاص طور پر پولیس کے ان ساتھیوں کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کیں۔ آج میں ان پولیس والوں کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کو بھی یاد کرنا چاہوں گا۔ پولیس جیسی مشکل خدمت خاندان کے تعاون اور قربانی کے بغیر بہت مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے یہ خیال تھا کہ فوج اور پولیس جیسی سروس صرف مردوں کے لیے ہی ہوتی ہے لیکن آج ایسا نہیں ہے۔ بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔ 2014 میں جہاں ان کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار کے قریب تھی ، 2020 تک اس میں دوگنا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد 2 لاکھ 15 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ یہاں تک کہ سنٹرل آرمڈ پولیس فورس میں بھی خواتین کی تعداد پچھلے سات برسوں میں تقریبا دگنی ہو گئی ہے۔ آج ملک کی بیٹیاں مشکل ترین فرائض بھی پوری طاقت اور جوش کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔ مثال کے طور پر بہت سی بیٹیاں اس وقت ایلیٹ جنگل وارفیئر کمانڈوز کی سب سے مشکل تربیت سے گزر رہی ہیں۔ وہ ہماری کوبرا بٹالین کا حصہ بنیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا