نظام انصاف کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط کیا جانا ضروری: جسٹس رمن

0
0

نئی دہلی، //سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمن نے عدالت کی عمارتون کو انصاف کے حق کی آئینی گارنٹی کی یقین دہانی کو زندہ علامت قرار دیتے ہوئے سنیچر کو کہا کہ اگر نتائج کے لئے ملک کے نظام انصاف کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبو کیا جانا ضروری ہے۔
انہوںنے بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ کے ایڈیشنل کورٹ کمپلکس کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کاہ کہ ہندوستان میں عدالتیں ابھی بھی خستہ حال ڈھانچے میں کام کرتی ہیں، جس سے انہین اپنے کام کو اثر انگیز طریقے سے کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
چیف جسٹس نے نظام انصاف کی مضبوط بنیاد کو ملک کی ترقی کے لئے ضروری بتایا اور مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو سے پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں نیشنل جوڈیشل انفراسٹرکچر اتھارٹی آف انڈیا (این جے آئی اے آئی) بنانے کی تجویز کو قانونی حمایت دینے کے لئے کہا ہے۔
جسٹس رمن نے کہا ’’ قانون کی حکمرانی کے ذریعہ حکومت کسی بھی معاشرے کے لیے عدالتیں انتہائی اہم ہیں۔ عدالت کی عمارتیں صرف اینٹوں اور دیگر مواد سے بنی عمارتیں نہیں ہوتیں، یہ انصاف کے حق کی آئینی ضمانتوں کو زندہ دلاتی ہیں۔ ‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا