ریاسی میں سڑک حادثہ، ماں بیٹے سمیت تین از جان، چار زخمی

0
0

جموں،// جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں ماں بیٹے سمیت تین افراد کی موت جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتیا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے ریاسی آ رہا ایک ٹاٹا موبائیل چکلاس ماہور کے نزدیک فردوسی موڑ پر سڑک پر پلٹ گیا جس کے نتیجے میں تین مسافروں کی بر سو موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
متوفین کی شناخت 42 سالہ بانو بی بی زوجہ مختار احمد ان کا بیٹا 5 سالہ مرشد علی اور محمد عمران ولد محمد شریف ساکنان چنکہ ارناس کے بطوئی ہے۔
زخمیوں کی شناخت 45 سالہ مختار احمد، 24 سالہ رضیہ بیگ دختر عبدالعزیز،8 سالہ سجاد احمد ولد محمد جمال اور 50 سالہ ارشدہ بیگم زوجہ عبدالعزیز کے بطور ہوئی ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا