کہا بھارت نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں تاریخ رقم کی ہے
لازوال ڈیسک
جموں//جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رائنا نے آج یہاں اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب پوری دنیا جدوجہد کر رہی تھی اور کوویڈ 19 وبائی امراض کے خلاف جنگ میں تھی ۔ ہندوستان مضبوطی سے وزیر اعظم نریندر مودی کی متحرک قیادت میں عالمی رہنما کے طور پر ابھرا۔وہیں اس سلسلہ میں رویندر رائنا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں تاریخ رقم کی ہے۔جبکہ 100کروڑ کی کرونا ویکسین کے اعداد و شمار کو عبور کرنے پر پوری دنیا میں ہندوستان کی تعریف کی جا رہی ہے اور اس اہم کامیابی کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی فرنٹ لائن کورونا وارئر خاص طور پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف اور تمام ہیلتھ ورکرز کا تہہ دل سے شکر گزار ہے ، جنہوں نے ساتھی شہریوں کو بچایا۔ رائنا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ، ہمارے ملک کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں سے کام کیا ، جس کی وجہ سے بھارت نے کرونا وائرس کو شکست دی ہے ۔