گورمنٹ مڈل سکول درمن کی حالت انتہاہی خستہ حال

0
0

عوام کی انتظامیہ سے سکول کی مرمت کرنے کی فوری مانگ
شاہ محمد ماگرے

کاہرہ؍؍ تحصیل کاہرہ کے ٹانٹہ گائوں درمن میں بچے کھنڈر نما عمارت میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ گورنمنٹ مڈل اسکول چند کمروں پر مشتمل عمارت برسوں سے خستہ حالی کا شکار ہے۔بنیادی سہولتوں سے محروم سکول میں اساتذہ بچوں کو زمین پر بٹھا کر تعلیم دینے پر مجبور ہیں۔مقامی لوگوں نے محکمہ تعلیم کے حکام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ دن بدن بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اساتذہ بھی پریشان ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ک لوگوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو اسکولوں کی تعمیرومرمت کی مد میں سالانہ بڑی رقم ملنے کے باوجود تعلیمی ادارے کی حالت ابتر ہے اور اساتذہ اور طلبہ کے لیے صورتحال پریشان کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خستہ حال سکول کی تعمیرومرمت کے لیے محکمہ کے حکام کو آگاہ کرچکے ہیں لیکن وہ کچھ نہیں کرتے۔ اسکول کے طلبہ اور ان کے والدین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بنیادی سہولتوں سمیت اسکول کی نئی عمارت تعمیر کی جائے تاکہ وہ بہتر طورپر تعلیم حاصل کر سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا