دسویں جماعت کے امتحان میں ظویا طارق کو نمایاں کامیابی پر توصیفی سند وتمغہ سے نوازاگیا

0
0

منظورحسین قادری

سرنکوٹ؍؍سنجیو کمار پرنسپل گورنمنٹ ہائراسکینڈری اسکول بفلیاز پونچھ نے طلبہ وطالبات کی حسن کارکردگی کے مظاہرہ پرانھیں توصیفی اسناد سے نوازا وہیں طارق خان وسمینہ کوثر ساکنان بفلیاز بی کے دختر نیک اختر مسماۃ ظویا طارق متعلمہ ایچ ایس ایس بفلیاز نے جموں وکشمیر اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے تعلیمی سال 2019-20 کے دوران دسویں جماعت کے امتحان میں 420 نمبرات حاصل کرکے نمایاں کامیابی درج کروائی جس پر محکمہ تعلیم سے تمغہ جبکہ اسکول کی طرف سے توصیفی سند سے نوازا گیا اسکول کے پرنسپل سنجیو کمار اساتذہ وعملہ نے والدین کو متعلمہ کی کامیابی پر دادوتحسین سے نوازا وضح ہو کہ والدین نے اساتذہ کی محنت وجانفشانی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا اور اس کارنامہ پر عوامی حلقہ میں Tri-Polar success کو اہمیت کا حامل بتایا کہ جس میں والدین استاذ اور بچہ شامل ہیں اور معاری تعلیمی وتربیتی سرگرمیوں میں ان تینوں کا عمل دخل ہی اہداف سر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا