ضلع ڈوڈہ کے کھلینی نالے کے قریب پیش آیا سڑک حادثہ

0
0

ڈرائیور سمیت دو افراد ہلاک
فرید احمد نائک

ڈوڈہ؍؍ ضلع ڈوڈہ میں ضلع صدر مقام سے چند کلو میٹر کی دوری ہر واقع کھلینی نالے میں جمعہ کی صبح ایک ٹرک زیر نمبر JK14D-6072 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر تقریباً دو سو فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔ جسکے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد کی موقع پر موت واقع ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق حادثے کی خبر سنتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں کے ساتھ ابابیل کے رضاکار موقع پر پہنچے، اور دونوں افراد کی لاشیں ٹرک سے باہر نکالیں۔وہیں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت منوہر سنگھ ولد کاکا رام اور سنیل سنگھ ولد پریتم سنگھ کے طور پر کی گئی ہے، دونوں افراد ضلع اْودھمپور کے راحنو علاقے کے رہائشی تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا