ہوائی پٹی کے پیچھے سے جانے والی سڑک کی حالت خستہ

0
0

راجوری شہر کی اندرونی حصہ کی سڑک جیل میں تبدیل
شیراز چوہدری

راجوری؍؍ حکومت کے تعمیراتی نعرے بے بنیاد پچھلے کئی سالوں سے اس سڑک کی مرمت نہیں ہو پائی ۔عوام کو آئے دن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔کئی بار اس سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے یہاں پر ہوئے حادثے راجوری شہر کے بیچوں بیچ جانے والی سڑک جو پنجا چوک سے جیو میس تک آتی ہے ۔اس کی حالت کافی خستہ ہے ۔اسی سلسلہ میں ’لازوال ‘کے ساتھ بات کرتے ہوئے یہاں کے چند مقامی لوگوں نے کہا کہ اس سڑک کی دیکھ ریکھ محکمہ تعمیرات عامہ کے پاس ہے ۔لوگوں نے یہ بھی کہا کہ اس سڑک کا جو حصہ بی آر او کے پاس ہے ۔اس کی تعمیر اچھے ڈھنگ سے ہوئی ہے مگر جو حصہ محکمہ تعمیرات عامہ کے پاس ہے اس کی طرف نہ ہی محکمے کا اور نہ ہی انتظامیہ کا کوئی دھیان ۔لوگوں نے انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے اس سڑک کی تعمیر کا کام جوں کا توں ہی پڑا ہوا ہے نہ ہی اس کی آج تک مرمت ہوئی اور نہ ہی اس کے اوپر تارکول بچایا گیا ۔اب حالت یہ بنی ہوئی ہے کہ ہوائی پٹی کے پیچھے اس سڑک کے اوپر جھیل بنی ہوئی ہے جس سے گاڑی چلانے والے لوگوں کے ساتھ ساتھ پیدل سفر کرنے والے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے گزارش کی ہے کہ اس سڑک کی تعمیر کے اوپر دھیان دیا جائے اور محکمہ تعمیرات عامہ کو یہ حکم دیا جائے کہ اس سڑک کی خستہ حالت کا سدھار کیا جائے تاکہ عوام کو اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا