اڑہکی چھجلہ کی حنفیہ جامع مسجد میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم الشان پروگرام کا ہوا انعقاد

0
0

محبت رسول ایمان کا حصہ ہے بلکہ آپ ؐ کی محبت کے بغیر بندہ کا ایمان مکمل نہیں ہوتا: مولانا سید نزاکت شاہ
سرفرازقادری

مینڈھر؍؍تحصیل منکوٹ اڑہکی چھجلہ کی حنفیہ جامع مسجد میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم الشان پروگرام زیر صدارت مولانا محمد یوسف رضا حیدری منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز مدرسہ فیضان اولیاء کے استاذ مولانا محمد طارق رضا نعیمی کی تلاوت سے ہوا۔ سید مشرف شاہ بخاری نے نعت نبی گنگنائی نعت پاک کے بعد مدرسہ فیضان اولیاء کے مہتمم حافظ سرفراز احمد خان قادری نماز کے تعلق سے بیان کیا قاری محمد رفیع رضوی نے نعت رسول مقبول گنگنائی جامع مسجد شریف چھوٹے شاہ کے امام و خطیب سید اخیار حسین شاہ نے میلادالنبی پر مدلل و مفصل بیان کیا۔ مقرر خصوصی مولانا سید نزاکت حسین شاہ نے محبت رسول پر بیان کرتے ہوئے کہاکہ اللہ عزوجل کے بعد اس کائنات میں جس سے سب سے زیادہ محبت ہونی چاہیئے وہ اللہ کے رسول ؐ کی ذا ت گرامی ہے،محبت رسول ایمان کا حصہ ہے بلکہ آپ ؐ کی محبت کے بغیر بندہ کا ایمان مکمل نہیں ہوتا ، جب ایمان مکمل ہی نہیں ہوگا تواس کے اعمال بھی مقبول نہ ہوں گے اور نہ ہی وہ بروز قیامت کامیاب و کامران ہونے والوں کی صف میں ہوگا ۔اللہ کے رسول ؐ سے محبت کرو تو اللہ پاک دنیا و آخرت بہتر فرما دے گا۔ اس موقع پر نظامت کے فرائض مولانا اخلاق رضا نعیمی نے انجام دیئے۔پروگرام کے آخر میں نماز جمعہ ادا کی گئی صلاۃ و سلام کے بعد عالم اسلام کے لیے دعا ہوئی۔ مولانا یوسف رضا حیدری نے آئے ہوئے علماء کرام اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مولانا عاصم رضا، مولوی عبدالمجید رضوی، کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا