دھن مڈل اسکول کی عمارت ڈیجیٹل دور میں قدیم دور سے گزر رہی ہے

0
0

چھت اور درے دروازے خستہ حالی کا شکار سیاست تعمیر میں رکاوٹ
ریاض ملک

منڈی؍؍ ضلع پونچھ کے بلاک لورن کھڑپا پنچائت وارڈ نمبر 7 مڈل سکول دھن۔پچھلے کئی سالوں سے اسکول خستہ حالی کا شکار ہے۔ اور سیاست سرچڑھ کے بول رہی ہے۔ متعدد بار تعمیر کے لئے رقم واگزار ہوئی لیکن آپسی رنجشوں اور سیاست چمکانے کے چکر میں یہاں اپنے بچوں کے نونہالوں کے مستقبل کو تباہ کیاجاتاہے۔ اس حولاے سے سماجی کارکن بشیر شیخ نیلازوال سے بات کرتے ہوے کہاکہ اس اسکول کی دو عمارتیں ہیں ایک عمارت۔اڑی گام پنچایت۔ میں اور دوسری عمارت کھڑپا پہنچات۔دونوں جگہ یہی بری حالت اسکولوں کی۔ہمارا ایڈمنسٹریشن سے سوال ہے۔ہمارے بچوں کے ساتھ یہ سراسر نا انصافی اسکول کی اس سے پہلے بھی ایک بار منظر عام پر لایا گیا تھا۔اس کے بعد یہاں کوئی بھی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے نہیں آیا لہذا امیری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران سے گزارش ہے اس اسکول کی جو عمارت ہے اس کے تھوڑا نظر ثانی کریں۔یہ غریب عوام کے بچوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے جبکہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پاس ہر سال اس کا پیسہ جمع ہوتا ہے۔پر یہاں پر کوئی بھی کام نہیں ہو پا رہا ہے۔اور میری ڈی ڈی سی چودھری ریاض ناز صاحب سے گزارش ایک نظر ادھر بھی یہ جو اسکول ہیں یہ آپ کے اپنے پہنچات اور اپنے وارڈ کے ہیں کم سے کم اپنے دور اقتدار کے اندر ان بلڈنگ کا کام شروع کروایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا