بی ڈی آفس لسانہ میں بی ڈی او اسرار احمد کی قیادت میں صفائی ابھیان

0
0

” کلین انڈیا ” مہم کے تحت نہرو یووا کیندرا کے اشتراک سے کیا صفائی مہم کا اہتمام
ماجد چوہدری

پونچھ// بلاک لسانہ کے بلاک ڈیولپمنٹ دفتر میں بلاک ڈیولپمنٹ افسر اسرار احمد کی قیادت میں نہرو یووا کیندرا پونچھ کے اشتراک سے ” کلین انڈیا ” مہم کے تحت صفائی ابھیان چلایا گیا جس میں 77 کلو گرام وزنی پلاسٹک سے بنا مواد جمع کر جلایا گیا۔اس صفائی مہم میں نہرو یووا کیندرا پونچھ کے رضاکاروں کے علاوہ دیہی ترقی کے ملازمین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور کلین انڈیا مہم کے تحت چلائی گئی اس صفائی مہم کو کامیاب بنایا گیا۔اس کے علاوہ اس صفائی مہم میں چوہدری سپر سٹار یوتھ کلب کے ممبران و صدر نے بھی حصہ لیا۔نہرو یووا کیندرا پونچھ کے رضاکار فرید راز نے عوام سے صفائی کے تئیں سنجیدگی پر زور دیا اور اپنے گرد و نواح کی صفائی کو یقینی بنانے کی بات کہی۔بی ڈی او لسانہ اسرار احمد نے بھی ملازمین اور عام عوام سے صفائی کے تئیں سنجیدگی اور شعور پیدا کرنے پر زور دیا اور صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے صفائی مہم کے عزم کو دہراتے ہوئے صفائی کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا