ماہر تعلیم دیوراج ٹھاکر، اے بی آر ایس ایم کی قومی ایگزیکٹو کونسل کے رکن مقرر

0
0

دیوراج ٹھاکر کی عروج کا مقصد جموں و کشمیر میں تنظیم کو مضبوط کرنا ہے: اے جے کے ایل ایف
لازوال ڈیسک

نئی دہلی//اے بی آر ایس ایم نیشنل ایگزیکٹو کونسل اور جنرل اسمبلی کی میٹنگ یہاںدین دیال اپادھیائے کالج نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔وہیں اس موقع پر تنظیم کا الیکشن منعقد ہوا جس میں پروفیسر جے پی سنگھل کو تنظیم کا قومی صدر ، شیوانند سندھنکرا کو قومی جنرل سیکرٹری اور مہندرا کپور کو قومی آرگنائزنگ سیکرٹری کے طور پر دوبارہ منتخب کیا گیا۔ وہیں دیوراج ٹھاکر کو بھی اے بی آر ایس ایم کی قومی ایگزیکٹو کونسل میں شامل کیا گیا ۔اس سلسلہ میںآل جموں کشمیر لداخ ٹیچرز فیڈریشن نے قومی صدر ڈاکٹر جے پی سنگھل اور نیشنل آرگنائزنگ سکریٹری مہندرا کپور کے دیوراج ٹھاکر کو اے بی آر ایس ایم کی قومی ایگزیکٹو کونسل میں شامل کرنے کے فیصلے کی تعریف کی۔وہیں تنظیم کی جانب سے جموں و کشمیر کے ممتاز ماہر تعلیم دیوراج ٹھاکر کی بطور قومی آڈیٹر اور اے بی آر ایس ایم کی قومی ایگزیکٹو کونسل کے رکن کی تقرری کو جموں و کشمیر کی تنظیم اور اساتذہ برادری کو مضبوط بنانے کے اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔جبکہ دیوراج ٹھاکر جموں و کشمیر سے پہلے ہیں جنہیں قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اے بی وی پی کے سابق ریاستی صدر ، جموں یونیورسٹی کے سابق طالب علم ، ٹھاکر جموں کشمیر میں کام کرنے والی ایک ممتاز شخصیت ہیں۔ انہوں نے 2016 میں اے بی آر ایس ایم میں باضابطہ طور پر شامل ہونے سے قبل اے بی وی پی کے ریاستی صدر کی حیثیت سے کام کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں طلبہ برادری کی فلاح و بہبود کے لیے طلباء کی کئی تحریکوں کی قیادت بھی کی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا