متیھانی میں المناک سڑک حادثہ
ایک نوجوان جاں بحق تین شدید زخمی
پیر گلی حادثہ میں بال بال بچ جانے کے بعد متھیانی حادثہ میں زندگی کا خاتمہ
قیوم نظامی
- کوٹرنکہ؍؍خواص متھیانی میں گذشتہ روز اتوار کی شام کو ایک ٹاٹا موبائل اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک سے نیچے گھری کھائی میں گری جس میں سوار ایک شخص کی موت جبکہ دو شدید زخمی حالت میں جموں زیر علاج ہیں۔ٹاٹا موبائل زیر نمبر JK20/7558 سیب لے کر گائی باس جارہی تھی جو متھیانی کے مقام پر اچانک سڑک سے باہر پھسل گئی،مقامی لوگوں نے زخمیوں کو وہاں سے نکال کر تریاٹھ لایا تریاٹھ سے ڈاکٹروں نے سب کو جموں میڈگل کالج منتقل کیا جہاں مولوی عبدالقیوم امام و خطیب جامع مسجد اودھن زخموں کی تاب نہ لاکر رستہ میں زندگی کی جنگ ہار گئے جبکہ محمد مشتاق ولد سائی ساکنہ کھوڑبنی ڈرائیور محمداشرف ساکنہ بدھل زیر علاج ہیں ۔مولوی عبدالقیوم وانگت لار شریف سے واپس آرہے تھے ،اتوار کی صبح پیر گلی میں جو بس حادثہ کا شکار ہوئی تھی اسی میں سوار تھے لیکن وہاں بال بال بچ گئے تھے۔