درہال ملکاں میں عید میلاد النبیؐ بڑے جوش و خروش سے منائی گئی

0
0

زبیر ملک

درہال ؍؍درہال ملکاں میں 12 ربیع الاول کو جشن عید میلادالنبیؐ بڑے جوش و خروش سے منائی گئی۔ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے ممنوع کیا گیا تھا مگر حضورؐ کے چاہنے والوں نے کہا کہ ہم جان دے سکتے ہیں مگر عید میلاد کو نہیں چھوڑ سکتے۔ اگرچہ درہال میں تمام لوگوں نے بھی بھاجپامیں شمولیت اختیارکی ہوئی ہے ،لوگوں کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ہے اس وقت اور ہم کو ہی پابند ہر بات پہ کیا جاتا ہے یہ ہم کبھی نہیں ہونے دیں گے ا۔س کے ساتھ لوگوں نے کہا کہ درویندر رینانے نیشنل کانفرنس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیا رکی ہے تو تین دن لوگوں نے جشن منایا ہے ۔وہاں کسی نے بھی ایس او پی کا خیال نہیں رکھا ۔اس کے ساتھ ساتھ درہال کے جتنے بھی بوڑھے بزرگ نوجوان تھے ان تمام نے بڑے جوش و خروش سے عید میلاد النبیؐ منائی اور بعد میں جامع مسجد میں جا کر نعت خوانی اور تقریر کا پروگرام بھی کیا اس کے ساتھ ساتھ در ہال میں جگہ جگہ لنگر بھی بانٹا گیا اور جامع مسجد درہال کے اور بیرون درہال کے مسلمان کے لیے دعائے خیر بھی کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا