شاہ نواز
جموں؍؍ مولانا عبدالالغنی اظہر( خزانچی تحریک صوت الاولیاء صوبہ جموں کے بھائی کا گذشتہ روزدسواں تھا۔ اس فاتحہ خوانی میں قرآن خوانی اور حصولِ برکت کے لئے خدمات المعظمات و دْعائے مجالسِ کا انعقاد کیا گیا۔ فاتحہ خوانی میں کثیر التعداد میں علمائے کرام و تحریک صوت الاولیاء کے عہدے داران نے حصہ لیا اور مرحوم کے حق میں قرآن خوانی و دْعائے مجالسِ کر کے مغفرت کے لئے دْعائے کی گئی۔ اس موقع پر متعدد عْلماء نے دینی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور دین سے منسلک ہوکر آخرت کو بہتر بنانے کے لئے لوگوں کو تلقین کی۔ مرحوم کی اس فاتحہ خوانی میں نائب نگران تحریک صوت الاولیاء صوبہ جموں حضرت علامہ مولانا مفتی سید مظہر حسین مصباحی، حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اسلم رضا مصباحی، جرنل سیکرٹری تحریک صوت الاولیاء حضرت علامہ مولانا مفتی سید فرید احمد شاہ مصباحی، حضرت مولانا ذاکر حسین نقشبندی، حضرت علامہ مولانا مفتی نذیر احمد قادری، حضرت مولانا سید فاروق صاحب قاری، شبیر احمد نوری، نگران تحریک صوت الاولیاء ضلع سانبہ سرفراز قادری، حضرت مولانا شریف احمد رضوی،حضرت علامہ مولانا مفتی اقبال، ماسٹر مراد علی، مولانا منظور احمد رضا قادری، آرگنائزر تحریک صوت الاولیاء صوبہ جموں مولانا بشیر احمد قادری، قاری محمد یٰسین، قاری غلام محمد وغیرہ نے خاص طور پر شرکت کی۔