پونچھ میں بی جے پی یووا مورچہ کا پاکستان کے خلاف احتجاج

0
0

"پاکستان ہائے ہائے ” کے نعروں کی گونج،پڑوسی ملک کاکا پتلا بھی نذرِ آتش کیا
ماجد چوہدری

پونچھ؍؍بی جے پی یووا مورچہ کے سرپرست امن ڈابر کی قیادت میں آج بس اسٹینڈ پونچھ کے قریب بھارتیہ جنتا پارٹی کے یووا مورچہ نے پاکستان کے خلاف زبردست احتجاج درج کروایا۔اس احتجاج میں سخت نعرے بازی کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے یووا مورچہ نے پاکستان کا پتلا بھی نظر آتش کیا۔یہ احتجاج کشمیر میں بے قصور شہریوں ، ملازمین اور حالیہ پونچھ میں فوجی جوانوں کی شہادت کے بعد کیا اور مرکزی سرکار سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرے۔اس کے علاوہ انہوں نے ایک بار پھر سرجیکل سٹرائیک کر پاکستان کو سبق سکھانے کی بات بھی کہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو گھر میں گھس کر مارا جائے۔امن ڈابر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ ہے جو وہ معصوم شہریوں کا قتل کررہے ہیں اور دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پر امن ماحول کو بگاڑے کی یہ پاکستان کی ایک ناکام کوشش ہے اور انہوں نے اس دوران وزیر داخلہ امت شاہ کی کشمیر آمد کا ذکر بھی کیا اور اسے خوش آئند قرار دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مرکزی سرکار کو پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کرتے ہوئے گھر میں گھس کے مارنے کی بات کہی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا