کہا بی جے پی کے عزائم نے ایسی آگ جلائی ہے جس کو ختم کرنے میںکئی سال لگیں گے
ؒلازوال ڈیسک
جموں // حالیہ دنوں جموں و کشمیر میں بدترین قتل عام اور خونریزی کی مذمت کرتے ہوئے اور خاص طور پر کل دو شہریوں کی بے رحمی سے ہلاکت اور دو فوجیوں کی شہادت کو لیکر این پی پی پارٹی کے ریاستی چیئر مین اور سابقہ وزیر ہرش دیو سنگھ نے یو ٹی میں خراب صورتحال کو لیکر بھاجپا پر الزام عائد کیا ۔انہوں نے کہا جموں و کشمیر میں تیزی سے بگڑتے ہوئے سیکورٹی منظر نے بی جے پی حکومت کے ریاست کے دوبارہ تنظیم سازی کے بعد عسکریت پسندی کو روکنے کے گھمنڈی اور دھوکہ دہی کے دعوئوں کو بے نقاب کردیا ہے۔ انہوں نے کہا جموں و کشمیر کی صورتحال تیزی سے 90 کی دہائی کی طرف لوٹنے کے ساتھ ، بی جے پی کو اپوزیشن جماعتوں کو توڑنے اور اپوزیشن لیڈروں کو لالچ دینے کے بجائے پاک سپانسرڈ دہشت گردی پر توجہ دینے میں مصروف پایا جانا انتہائی پریشان کن ہے۔ بی جے پی حکومت پر ایک ذمہ دار حکومت کی حیثیت سے اپنے فرائض اور ذمہ داریوں پر اپنے سیاسی عزائم کو ترجیح دینے کا الزام لگاتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے عزائم نے آگ جلائی ہے جس کو ختم کرنے میں برسوں اور سال لگیں گے۔