واشنگٹن ،//سابق امریکی صدر بل کلنٹن اتوار تک علاج کے لیے اسپتال میں رہیں گے۔
یہ اطلاع ان کے ترجمان اینجل یورینا نے دی ہے۔ انہوں نے ہفتے کے روز کہا ’’سابق صدر کلنٹن کی صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بہترین پیش رفت کی ہے۔ انہیں کل متوقع ڈسچارج سے قبل یو سی اروائن میڈیکل سینٹر میں آئی وی اینٹی بایوٹکس میں رات بھر کے لیے رکھا جائے گا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مسٹر کلنٹن نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے نیک خواہشات کاا ظہار کیا ہے اور جو ان کے (مسٹر کلنٹن) جلد گھر آنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا ’’وہ بہت بہادر ہیں اورخاندان کے ساتھ وقت گزار ر ہے ہیں ، دوستوں سے رابطے میں ہیں اور کالج فٹ بال دیکھ ر ہے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر کلنٹن کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں جمعہ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی۔