لاکھوں روپے کی مشینری دھول اور مٹی سے برباد ہوگئی ،ڈپٹی کمشنررام بن سے مداخلت چاہی
مشکور احمد
رامبن؍؍ضلع رام بن سے دور دراز علاقہ تحصیل راج گڑھ پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ڈینٹل ڈاکٹر کا نہ ہونا عام لوگوں کیلئے پریشانی کا سبب بن گیاہے ۔مقامی باشندہ ہلال احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پوری تحصیل راجگڑھ میں ایک پرائیمری ہیلتھ سینٹر ہے مگر بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ اس میں بھی طبی عملہ پورا نہیں ہے۔ ہسپتال میں بہت ساری پوسٹیں خالی پڑی ہیں ۔ہم نے کہیں بار انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ راجگڑھ پرایمری ہیلتھ سینٹر میں خالی آسامیوں کو پورا کیاجائے مگر اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے خاص کر عوام ڈینٹل ڈاکٹر اور لیب کی کمی محسوس کرتی ہے ۔اگر کسی شخص کے دانت میں معمولی درد بھی ہوتا ہے تو اس کیلئے کافی پریشانی اٹھانی پڑتی ہے اور ضلع ہسپتال رام بن جانا پڑتا ہے جس کے بارے میں کافی بار انتظامیہ سے گزارش کی مگر ہماری بات پر غور نہیں کیا جارہا ہے اور کبھی رامبن پہنچ کر بھی ڈاکٹر وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اسکے بارے میں بی ایم او بٹوٹ سے بات کی کہ جس ڈاکٹر کی ڈیوٹی راجگڑھ میں ہے تو اسے بٹوٹ میں کیوں رکھا گیا ہے تو انہوں نے کووڈ 19 کا بہانہ کر کے بات کو ٹال دیا لہٰذا آج ہم میڈیا کی توسط سے ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت الاسلام سے اور جموں کشمیر کے لفٹیننٹ گونر سے درخواست کرتے ہیں کہ پرایمری ہیلتھ سینٹر راجگڑھ میں خالی آسامیوں کو فوری طور پر کیاجائے خاص کر ڈینٹل ڈاکٹر جس کو راجگڑھ پرایمری ہیلتھ سینٹر راجگڑھ میں ڈیوٹی ہے اسے فوری طور راجگڑھ روانہ کیا جائے تاکہ لوگوں کو مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔