پونچھ تصادم چھٹے روزبھی جاری

0
0

جنگجوؤں سے نمٹنے کے لئے پیرا کمانڈوز کی خدمات طلب
یواین آئی

جموں؍؍جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بھاری اسلحے سے لیس جنگجوؤں کے ایک گروپ سے نمٹنے کے لئے اعلیٰ کمانڈوز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔بتا دیں کہ پونچھ کے گھنے جنگلوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی ہفتے کو چھٹے دن میں داخل ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز مینڈھر کے بھاٹادھوڑیاںگاؤں میں طرفین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کا تازہ سلسلہ شروع ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر کے گھنے جنگلوں میں چھپے جنگجوؤں، جو لگاتار اپنی کمین گاہیں بدل رہے ہیں، کو مارنے کے لئے جاری فوجی کارروائیوں میں پیرا کمانڈوز کا ایک گروپ بھی شامل ہو گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹروں کو بھی کام پر لگا دیا گیا ہے اور جمعرات کی شام سے لاپتہ ایک جونیئر کمیشنڈ افسر (جے سی او) کی تلاش کے لئے کارروائیوں میں بھی مزید سرعت لائی گئی ہے۔یاد رہے کہ مذکورہ جے سی او کے لاپتہ ہونے کی ابھی تک سرکاری طور تصدیق نہیں ہوئی ہے۔دریں اثنا تصادم آرائی کے پیش نظر پونچھ شاہراہ ہفتے کو مسلسل تیسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہی۔قابل ذکر ہے کہ فوج نے جمعے کے روز تصدیق کی کہ پونچھ میں 11 اکتوبر سے جاری سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم میں اب تک ایک جے سی او سمیت سات فوجی اہلکار جان بحق ہوئے ہیں۔اس تصادم آرائی کے پہلے ہی دن ایک جے سی او سمیت پانچ فوجی اہلکار جبکہ 15 اکتوبر کو دو فوجی جوان جان بحق ہوئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا