مدرسہ اسلامیہ عربیہ دعوت الحق گلہوتہ ہرنی مینڈھر میں پیغمبر انقلاب ؐکے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد

0
0

سرفرازقادری

مینڈھر؍؍مدرسہ اسلامیہ عربیہ دعوت الحق گلہوتہ ہرنی مینڈھر میں پیغمبر انقلاب ؐکے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس کی نشست اول میں طلبہ انجمن سحر البیان کا مسابقہ خطابت، ہوا سیرت النبیؐ کے عنوان سے مختلف الانواع پہلوؤں پر طلبہ نے پروگرام پیش کیا۔ اس نشست کی صدارت ڈاکٹر رشید احمد خان چیرمین پبلک ایجوکیشنل ٹرسٹ ہرنی نے فرمائی اور بطورِ حکم مفتی نذیر احمد رحیمی ومفتی اسعد اللہ رحیمی ومولانا شمس الزماں ادام اللہ تشریف فرماتھے۔ اسی نشست کا ایک حصہ ادارے کے بانی و مبانی مولانا عبدالعزیز رحمہ اللہ علیہ سے متعلق تعزیتی پروگرام بھی تھا جس میں مولانا مرحوم کے ھم عصر بزرگوں اور ان کے تلامذہ نے مولانا کی حیات و خدمات پر درد دل پیش کرتے ہوئے ان کی وفات کو اہل علاقہ کیلئے عظیم خسارہ قرار دیا ۔اللہ کریم مولانا مرحوم کی مغفرت کی دعا فرمائے اس نشست کے اختتام کے بعد نشست ثانی میں مادرعلمی جامعہ ضیاء العلوم و جامعۃ الطیبات پونچھ کے نائب مہتمم حضرت مولانا سعید احمد حبیب کا نبیؐ کی سیرت طیبہ، آپ ؐ کے اخلاق کریمانہ پر نہایت پراثر بیان ہوا اللہ کریم سب معززین کی آمد کو بیحد قبول ومنظور فرمائے۔ اس موقع پر جملہ کارکنان مدرسہ اسلامیہ عربیہ دعوت الحق گلہوتہ ھرنی مینڈھر نے تمام حضرات کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا