طلباء و طالبات بڑے پیمانے پر بنے اس صفائی مہم کا حصہ
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍ بلاک لسانہ کے گاؤں کلائی میں گورنمنٹ ہائی اسکول کلائی میں صفائی ابھیان چلایا گیا جس میں ہیڈ ماسٹر یعقوب مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے ۔اس موقعہ پر نہرو یووا کیندر پونچھ کے رضاکار فرید اعوان راز اور گورنمنٹ ہائی اسکول کلائی کے تمام اساتذہ بھی موجود رہے۔ان کے علاوہ اس موقع پر ماسٹر عادل فاروق ، ماسٹر تنویر مغل ، نزارت حسین فیزیکل ٹیچر ، ماسٹر حبیب الرحمن شاکر ،ماسٹرمحمود ، ماسٹر لعل حسین ، ماسٹرمجید ، ماسٹر مقصود ، ماسٹر اعجاز بھی موجود رہے اور تمام اساتذہ نے بڑھ چڑھ کر اس صفائی مہم میں حصہ لیا۔ تمام طلباء و طالبات اور تمام اساتذہ نے بھی صفائی بھی کی اور صفائی کی اہمیت پر زور بھی دیا۔نہرو یووا کندر پونچھ کے زیر اہتمام آئے دن بہت سے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ تمام معزز احباب نے نہرو یووا کیندر پونچھ کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ معززین نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گرد و نواح کو صاف ستھرا رکھیں اور صفائی ستھرائی کو لیکر عوام میں شعور پیدا کریں۔