"انٹرویو اور پرسنلٹی ڈیولپمنٹ کو کیسے کریک کیا جائے”

0
0

گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس نے ویبینار کا اہتمام کیا
لازوال ڈیسک
جموں//منودرپن نفسیات کم کیریئر کونسلنگ سیل ایس پی ایم آر کالج آف کامرس جموں نے آج یہاں "انٹرویو اور شخصیت کی نشوونما کیسے کریک کریں” کے موضوع پر ایک ویبینار کا اہتمام کیا۔ جبکہ پروگرام کا آغاز کالج کے پرنسپل پروفیسر رنجیت سنگھ جموال کی رہنمائی میں ہوا۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ٹیم منودرپن بہت اچھا کام کر رہی ہے۔وہیں ویبینار کا افتتاح کنوینر پروفیسر ارچنا کول کے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔اس موقع پر محترمہ فاطمہ عباس ، ایچ او ڈی بزنس کمیونیکیشن اینڈ سافٹ سکلز پی آئی بی ایم ، پونے ویبینار کی ریسورس پرسن تھیں۔ وہیںمحترمہ فاطمہ عباس نے انٹرویوز کے انعقاد ، عمل اور طریقہ کار کی تفصیل بیان کی۔ انہوں نے نے انٹرویوز کو کریک کرنے کیلئے کئی اہم نکات دیے۔ انہوں نے طلباء کو حوصلہ افزائی کی کہ وہ آرام دہ اور پرسکون محسوس کریں جبکہ انٹرویو کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے کچھ مشقیں بھی دیں اور انٹرویو کا سامنا کرتے ہوئے مثبت رویہ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔وہیں ویبینار کا اختتام پروفیسر شریعہ شرما کے شکریہ کے رسمی الفاظ کے ساتھ ہوا۔ جبکہ تمام شرکاء کو ای سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا