مقامی لوگوں نے خواتین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں بھارتی فوج کے جدید خیال پر شکریہ ادا کیا
لازوال ڈیسک
راجوری //فوج نے ضلع راجوری کے کالاکوٹ میں خواتین کو ڈرائیونگ کی مہارت کے ساتھ بااختیار بنانے اور لرننگ لائسنس کے ساتھ انہیں سہولیات فراہم کرنے کیلئے "ٹو وہیلر ڈرائیونگ” کلاسز کا انعقاد کیا۔ وہیں اس دوارن مقامی خواتین کو دو پہیے کے ٹرینر کے تحت ڈرائیونگ کی مہارت دی گئی۔جبکہ یہ اقدام خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے بھارتی فوج کی مجموعی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔وہیں کالاکوٹ کے لوگوں نے خواتین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں بھارتی فوج کے اس جدید خیال کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ تربیت یافتہ خواتین نے کہا کہ انہیں پیشہ ورانہ مہارتیں دی جائیں گی جو انہیں آزاد بننے میں مدد دیں گی اور وہ آج کے متحرک معاشرے میں اپنے خاندان کو موثر انداز میں چلانے کے قابل ہو جائیں گی۔