گورنمنٹ ڈگری کالج رام نگر کے زیر اہتمام قانونی آگاہی لیکچر کا انعقاد
نریندرسنگھ ٹھاکر
رام نگر//جی ڈی سی رام نگر نے تحصیل لیگل سروسز کمیٹی رام نگر کے اشتراک سے آج یہاں آزادی کا امرت مہااتسو منانے کے سلسلے میں ” بزرگ شہریوں کے حقوق ” پر قانونی آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا۔وہیں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ادھے بھانو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے ریسورس پرسن ہرجیت اور آر کے جنڈیال ایڈووکیٹس اور ٹی ایل ایس اے رام نگر کے ممبران کو خوش آمدید کہا۔ وہیں ریسورس پرسن نے دیئے گئے موضوع پر کالج کے طلباء سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ بزرگ شہریوں کا احترام کریں اور ان کا خیال رکھیں۔ انہوں نے ہندوستان کے آئین کے ذریعہ فراہم کردہ بزرگ شہریوں کے حقوق کے بارے میں بھی وضاحت کی۔ انہوں نے شرکاء کو یہ بھی بتایا کہ ٹی ایل ایس ے تمام بزرگ شہریوں کو مفت قانونی مدد فراہم کرتا ہے جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو وکلاء کی خدمات حاصل نہیں کر سکتے۔ دریں اثناء طلباء نے بزرگ شہریوں کے حقوق کے حوالے سے کئی سوالات بھی اٹھائے جن کا قانونی ماہرین نے جواب دیا۔ اس موقع پر سٹاف ممبران کے علاوہ طلباء بھی موجود تھے۔ پروفیسر سریش کمار ڈوگرہ ، شعبہ فزکس کے سربراہ نے شکریہ کا اظہار کیا۔ پرنسپل ڈاکٹر اْدھے بھانو نے اس لیکچر کے انعقاد کے لیے آزادی کا امرت مہا اتسو کمیٹی کی کوششوں کو سراہا۔